امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے’ اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیوروچیف)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارتکاری سے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہئے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اہم شعبوں میں دوست ممالک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، امریکا کیساتھ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ بنگلادیش کیساتھ تعلقات کو بھی مزید مستحکم بنا رہے ہیں، خارجہ پالیسی اہداف کو فعال انداز سے آگے بڑھا رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی وسعت ملی ہے، پاکستان نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت اختیار کی، غزہ امن بورڈ اجلاس میں پاکستان نے اپنے اصولی موقف کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی صورتحال میں بہتری کے خواہاں ہیں، پاکستان چاہتا ہے فریقین سفارتکاری کے ذریعے معاملات حل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں