ڈکیتی،چوری کی مزید 54وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی 54سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، متعدد شہری موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ 3مرلہ سکیم کے رہائشی رضوان کی بیٹی (ن) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ 120ج ب کی فرزانہ بی بی کی بیٹی (گ) کو اوباش ملزم حسنین وغیرہ، تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ 67ج ب کی شمیم احمد کی بیٹی (ظ) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی اور بٹالہ کالونی کے علاقہ شادی پورہ کی رضیہ بی بی نے بتایا اس کے خاوند کا دوست شہر یار گھر آیا اور بھلا پھسلا کر بیٹی (ن) کو اغوا کر کے فرار ہو گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ امباں والی پلی کے قریب عمار احمد سے ڈیڑھ لاکھ وفون چھین لیا، ضلع کچہری کی کینٹین سے سامان چوری، بھوآنہ بازار کے قریب نعمان سے 10ہزار وفون، انصاری پارک کے قریب حنیف سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، رضا پیلس کے قریب راشد سے 10ہزار وفون، رفحان مل روڈ پر ظفر اقبال سے جھپٹا مار کر فون، ریلوے کالونی کے محمود خان کی دکان لوٹ لی، چن ون روڈ پر خدیجہ سے جھپٹا مار کر پرس، حاجی آباد کے سلطان سے 37ہزار، عبداللہ پور کے قریب اکرام اللہ سے 60ہزار، رمضان آباد کے فیضان سے 20ہزار وفون، 7ج ب کے سلیم سے نقدی وفون، 6ج ب کے اللہ دتہ سے لیپ ٹاپ وفون، 202ر۔ب کے زبیر سے قیمتی فون، دھنولہ سیم کے قریب غلام دستگیر سے نقدی وفون، 195ر۔ب کے راشد کی حویلی سے 17بھیڑیں چوری، 103ج ب کے شاہد سے 18ہزار وفون، 126ر۔ب کے منیر کی دکان سے نقدی وفون چھین لیے، مجاہد آباد میں بلال کے گودام سے 3لاکھ کا سامان چوری، 58ج ب کے مقصود سے نقدی و فون، 61ج ب کے ذکریا سے نقدی و فون لوٹ لیا،جھنگ روڈ پر بلال کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،64ج ب کے بلال حسین سے20ہزار و فون، لاہور مارکی کے قریب فریاد سے مویشی، منی بائی پاس کے قریب شہباز کے گھر کا صفایا کر دیا، 276ر۔ب کے ماسٹر بلال کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، علامہ اقبال کالونی کے سہیل سے نقدی وفون، سمندری روڈ یورو پمپ کے قریب نعمان سے جھپٹا مار کرقیمتی فون، فلیٹ چوک کے قریب عمیر سے 50ہزار وفون، بٹالہ کالونی کے تبسم کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، چشتیہ پارک کے ریحان سے 15ہزار وفون، محمد علی پارک کے قریب شہابل کی شاپ سے آکسیجن سلنڈر چوری، بلال پارک کے مدثر عباس سے1لاکھ وفون، جڑانوالہ روڈ پر ذیشان کے ڈیرہ سے چار لاکھ کا سامان چوری، 68گ ب کے لیاقت کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 435گ ب کے اعجاز خان کے ڈیرہ سے قیمتی سوٹ چوری، 29گ ب کے ظفر اقبال کے ڈیرے سے 2بکرے، 632گ ب کے عمران کے ڈیرہ سے انورٹر چوری، 652گ ب کے اعجاز الحق سے 1لاکھ، 77ر۔ب کے اکرم سے 20ہزار وفون، 391گ ب کے قاری ارشد کے گھر سے سامان چوری، اسلام پورہ تاندلیانوالہ کے افضل سے 25لاکھ کے زیورات، سامان، 441گ ب کے عثمان کی حویلی سے مویشی چور لے اڑے۔ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں چنیوٹ بازار سے طیب، گلبرگ سے افضل، ہجویری ٹائون سے عبدالرحیم، سندھو ٹائون کے عاطف، 146گ ب کے سلطان،586گ ب کے یاسرعلی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں