فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنی چاہیے،عابد شیر علی

اسلام آباد (بیو رو چیف )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنماء وسینیٹر چوہدری عابد شیر علی کی فلسطینی سفیرڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید اور کرغزستان کے سفیروں سے ملاقاتیں،اہم امور پر تبادلہ خیال ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر چوہدری عابد شیر علی اور پاکستان میں فلسطین کے سفیرڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید کے درمیان اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات کے دوران پاکستان اور فلسطین کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات، غزہ میں انسانی صورتحال اور فلسطینی عوام کے منصفانہ موقف کے لیے مسلسل سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔چوہدری عابد شیر علی نے پاکستان کے ایک آزاد اور خودمختار ریا ست فلسطین کے حق میں غیر متزلزل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ انصاف، وقار اور حق خودارادیت کی جدوجہد میں مضبوطی سے کھڑا ہے۔ہماری یکجہتی صرف سفارتی نہیں بلکہ دلی اور دیرپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت ہر پلیٹ فارم پر فلسطینی بھائیوں کے حق میں آواز اٹھائی، ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ۔فلسطینی سفیرنے پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں