ڈاکوئوں نے محنت کشوں سے نقدی و موبائلز چھین لئے

گوجرہ (نامہ نگار) ڈاکوئوں نے محنت کش سے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لئے۔جبکہ چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 357ج ب کااحسان دانش ٹوبہ روڈ پر اپنے کام میں مصروف تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اس سے30ہزارروپے نقدی ودو عدد قیمتی موبائل چھین لئے اور فرارہوگئے ۔چوروں نے چک نمبر280ج ب کے حیات علی کے ڈیرہ سے50ہزارروپے مالیتی بکری،چک نمبر342ج ب کے محمد شہباز محمد شہباز کے ڈیرہ سے50ہزارروپے مالیتی بکری ،چک نمبر421ج ب سے رات کی تاریکی میں 2لاکھ 10ہزارروپے مالیتی ٹرانسفارمر،چک نمبر163گ ب کی واٹر سپلائی کے کمرہ کے تالے توڑ کرسو لر،انویٹراور تاریں وغیرہ چوری کر لیں۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدراور نواں لاہور پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں