کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان مویشی چوری کرکے فرار مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں اقرار عالم نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 292گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکے ڈیرہ سے بکری مالیت 80ہزار روپے چوری کرلی ۔دوسرے واقعہ میں بابر جاوید نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 268گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکے ڈیرہ سے گائے مالیت 5لاکھ روپے چوری کرلی جس پر دونوں مقدمات میں نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔




