بانی سڑکوں پر تماشہ لگانے سے رہا نہیں ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین کے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی استحکام پرتوجہ ہے سیاسی انتقام اس کا ایجنڈانہیں بانی پی ٹی آئی اہلیہ سمیت اپنے کردا ر سے قیدمیں ہیں میاں نواز شریف کیخلاف بیٹی سمیت دیگرارکان کیخلاف سیاسی انتقام کے تحت بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے تھے راناثنااللہ خاں کے خلاف منشیات کا ایسا مقدمہ بنایاگیا جس کی سزا موت ہے تاہم اللہ تعالی کی مہربانی سے تمام ارکان سرخروہوئے کوئی ایک بھی الزام سچ ثابت نہیں ہوا- اللہ تعالی کی مہربانی سے آ ج میاں نوازشریف کے بھائی وزیراعظم اوربیٹی پنجاب کی وزیرِ اعلی ہیں ریاست مدینہ کے دعویدارتوشہ خانہ لوٹنے کے بعدجیل میں ہیں تورہائی کے لیے فورس کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ بانی کسی دھمکی اورسڑکوں پرتماشے لگانے سے رہانہیں ہوں گے انہیں قانون کے کٹہرے میں ہی جاناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے پی ٹی آئی کے ارکان اپنے پونے چار سالہ اقتدار اورموجودہ حکومت کی 2سالہ کارکرردگی کاخوادموازنہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں