شاہ شرف الدین بوعلی قلندر کا عرس یکم مارچ کو سراجیہ لال کوٹھی پیپلز کالونی میں ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی پیشوا حضرت قبلہ شاہ شرف الدین بو علی قلندر پانی پتی کرنالوی کا سالانہ عرس مبارک مورخہ یکم مارچ 2026بروز اتوار بمطابق11رمضان المبارک مرکز جماعت سراجیہ لال کوٹھی آبادی جیون سنگھ والا پیپلز کالونی نمبر 1میں عقیدت و احترام سے انعقاد پذیر ہوگا ۔ تقریبات عرس کی صدارت امیر جماعت سراجیہ صاحبزادہ ڈاکٹر مسرور الحق شہزاد چشتی صابری سرا جی کریں گے۔صاحبزادہ خالد منصور چشتی صابری سراجی صاحبزادہ نوید الحق چشتی صابری سراجی اور صاحبزادہ توقیر الحق چشتی صابری سراجی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صاحبزادہ دانیال نوید صاحب چشتی صابری سراجی مہمان اعزاز ہونگے۔تقریبات عرس کا آغاز بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوگا نماز عصر کے بعد محفل ذکر ہوگی پروفیسر ڈاکٹر محمد عاصم صاحب اولیا اللہ کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے اور محفل ختم شریف ہوگی پھر حاضرین محفل کو افطاری پیش کی جائے گی نماز مغرب کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ ہی تقریبات عرس اختتام پذیر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں