شہداء کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، صدر حاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹر ی حافظ عبد القیوم ، سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر ، میاں عبدالمجید،سینئر نا ئب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ، فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ لازوال قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ پاکستان کے امن اور استحکام کی بنیاد بنے گی ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پر عزم ہے اور پہاڑ جیسے جذبے کے ساتھ ان کا ہر جگہ پیچھا کر رہی ہے ،ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دوبارہ امن کا گہوارہ بنے گا،پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے اور ان کے اہل خانہ قوم کے سروںکے تاج ہیں اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کے درمیان مضبوط رشتہ ہی دراصل ملک کی اصل طاقت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں