پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض انجم نے گراں فروشی پر6دکانداروں کو گرفتار کرادیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈمن آفیسر / سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 6دکانداروں کو موقع سے گرفتار، 7دکانوں کو سیل اور5کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے لئے استغاثہ دائر کر ادیا ۔ انہوں نے جھنگ روڈ گلبرک اورجناح کالونی میں پھل وسبزی شاپس،کریانہ اور سپر سٹور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کو مجموعی طور پر45ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں