تمام محکمے انسداد ڈینگی اقدامات کو منظم کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انسدادِ ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت، پی ایچ اے، میونسپل کارپوریشن، واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت ڈینگی مچھر کی افزائش کے لئے انتہائی سازگار ہے لہٰذا تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں اور فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ان ڈور اور آٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں۔انہوں نے انٹامالوجسٹ کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ پرفارمنس رپورٹ پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مساجد میں اعلانات اور جمعہ کے خطبات میں ڈینگی سے بچا کے پیغامات بھی دیں تاکہ شہریوں میں آگاہی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ”ڈینگی وارئیرز” پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں میں خصوصی سروے کروایاجائے تاکہ گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے طلبہ کو عملی ذمہ داری دی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ہفتہ وار ٹارگٹس کے تحت انسدادِ ڈینگی اقدامات کو منظم کریں۔ پانڈز، ڈرینز، پارکس، کباڑ خانوں اور دیگر ممکنہ مقامات کی مکمل چیکنگ کی جائے اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں