اپریل میں بجلی ویلنگ کا عمل شروع ہوجائیگا، اویس لغاری

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ رواں سال اپریل میں بجلی ویلنگ کا عمل شروع ہوجائے گا۔مسابقتی بجلی مارکیٹ سے متعلق تقریب سے خطاب میں اویس لغاری نے کہا کہ جون تک 200میگاواٹ بجلی ویلنگ کے عمل سے فروخت ہونا شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ باہمی معاہدوں کے تحت ملک میں بجلی کی مسابقتی تجارت کو فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ویلنگ کے عمل پر ترسیلی و تقسیمی چارجز ادا کر کے صارف براہ راست پاور پلانٹ سے بجلی خرید سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں