صفدرآباد کے فٹ پاتھوں پر مافیا کا قبضہ،پیرافورس بھی ناکام

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شزہد عمران مارتھ کا دورہ صفدرآباد،پیرا فورس کی پھرتیاں،موٹر سائیکلوں پر اردو بازار کا گشت ، دکانداروں کا سامان شٹر کے اندرکروا دیا ،پانچ فٹ کے فٹ پاتھ پربرگر ،شوارما، سمومہ، پیزا، کچوری والوں کا مکمل قبضہ جاری،وقتی طور پر سامان دکان کے اندر ،جونہی ڈپٹی کمشنراردو بازار سے نکلے ،پھر کوئی دیر نہیںلگی ،سموسہ برگر والے اپنی عادت سے باز نہ آئے،پیرا فورس بھی غائب ہو گئی،شہریوںکا کہنا ہے کہ ،،،مک مکا کسے کہتے ہیں،،، ایک دکاندار نے تو اپنی دکان ہی بند کر دی کہ کہیں جرمانہ یا دکان ہی سیل نہ ہو جائے۔مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما بھی ڈی سی کے ہمراہ رہے،انجمن تاجراں کے عہدیدار وں نے کوئی کسر نہ چھوڑی ،افسران کو بریفنگ دیتے رہے،کسی شہری نے کوئی سوال نہ کیا صرف پانچ منٹ لگے اورپھر ،،،،،وہی ہے چال بے ڈھنگی،،،،والا معاملہ دکھائی دیا۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو ایک شہری نے بتایا کہ چار ماہ سے زیادہ ہو چکے اردو بازار کی تعمیر پایہ تکمیل تک نہ پہنچی،ٹھیکیدار غائب ہو چکا،کوئی ایکشن نہیںہو رہا ،دکان دار عذاب میںپھنس گئے ،صرف کھانے پینے کی دکانوںپر عوام کا رش ہوتا ہے باقی دکانوں والے گاہکوں کا منہ دیکھتے رہتے ہیں،بازار ماڈل کب بنے گا ؟شہریوں کا ایک دوسرے سے سوال۔فٹ پاتھ پر سموسے بنانے والوں کا مکمل قبضہ ہو چکاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں