قلات کے 7پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ 10مارچ کو ہوگی

کوئٹہ (نامہ نگار)بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی36قلات کے7پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ 10مارچ کو ہوگی۔صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے ڈی سی قلات منیر احمد درانی سے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حلف لیا،ری پولنگ کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی عملے کی تربیت اور مواد کی بروقت فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے سیکورٹی پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں