133سرکاری سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار ، کلاسز معطل

لاہور (بیوروچیف) لاہور شہر کے 133 سرکاری سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار پانے کے بعد کلاسز معطل کر دی گئی ہیں۔ سی اینڈ ڈبلیو کے سروے کے بعد یہ عمارتیں کارڈن آف کر دی گئیں اور طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق جزوی اور مکمل طور پر خستہ حال عمارتوں میں تدریسی عمل روک دیا گیا ہے، خطرناک بلاکس سیل کر دئیے گئے ہیں اورجہاں تعمیرات جاری ہے، وہاں ٹیچر فوکل پرسن تعینات ہیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور کے 144سکولوں میں نئے ٹوائلٹ بلاکس کی تعمیر جاری ہے اور 34سکولوں میں چاردیواری بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے، جس حصوں میں تعمیرات مکمل ہو چکی ہیں انہیں بھی کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں