اراضی کرپشن، چوہدری تنویر ساتھیوں سمیت بری

راولپنڈی (بیورو چیف)انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق لیگی سینیٹر چوہدری تنویر کو زمینوں میں کرپشن کے مقدمے سے باعزت بری کردیا۔ منگل کو چوہدری تنویر کی جانب سے مقدمہ کو جھوٹا اور سیاسی انتقام قرار دینے کی درخواست کی سماعت پنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت خاور رشید نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری تنویر سماعت تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں