نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

جنوبی وزیرستان(نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ وانا کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کانسٹیبل عطا اللہ کو گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔دوسری جانب پولیس نے کہا ہے کہ شہید کانسٹیبل عطا اللہ کا تعلق وزیر قبیلے سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں