حکومت کا نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے وزرا، بیوروکریٹس اور وی آئی پیز کے لیے رواں سال گاڑیوں کی بڑی خریداری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق، 108نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی جن پر مجموعی طور پر 1ارب 14کروڑ روپے لاگت آئیگی۔ٹرانسپورٹ ونگ نے کابینہ کے لیے گاڑیوں کی تفصیلی سفارشات حکومت کو پیش کر دیں، پنجاب کابینہ کے لیے30کروڑ روپے سے28نئی گاڑیوں کی تجویز دی گئی ہے جن میں ایک لینڈ کروزر اور 2ہیول 1.5شامل ہیں۔اسکے علاوہ 5گرینڈ الٹس،10ٹویوٹا الٹس اور10ٹویوٹا یارس دستاویزات میں شامل ہیں ۔ دو وزرا کے لیے 4کروڑ روپے مالیت کی 2 بلٹ پروف فور بائے فور گاڑیاں شامل ہیں، جن کی خریداری کی اجازت حکومت پہلے ہی دے چکی ہے، وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لیے 27 کروڑ کی 25گاڑیوں کی سفارشات بھی منظور ہو چکی ہیں۔دستاویزات کے مطابق چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے لیے 53کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی جائیں گی، جن میں 30ڈبل کیبن، 11یارس، 3 الٹس، سوزوکی کلٹس اور موٹر سائیکل بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق سفارشات کی منظوری کے بعد خریداری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں