مریم نواز کا پنجاب کے ہر شہر کو دلکش’خوبصورت بنانے کا فیصلہ (اداریہ)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”ون پنجاب ون سٹینڈرڈ” پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی’ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہر کو دلکش اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں انفراسٹرکچر اور روڈز فرنیچرز کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹینڈرڈائزیشن اور اربن ڈیزائن کے لیے خودمختار اتھارٹی بنانے پر غور کیا گیا اجلاس میں سٹینڈرڈائزیشن اور ڈیزائن یونٹ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، صوبے میں پہلی مرتبہ انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرڈائزیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سٹینڈرڈائزیشن مینوئل تیار کرنے کا حکم دیا ہے اس موقع پر روڈز کنارے کیاسک /چھوٹی دکانوں کے کیبن کے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے پر غور کیا گیا اجلاس میں صوبہ بھر میں یکساں روڈ’ گرین بیلٹ’ سائن بورڈ’ فٹ پاتھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو انفراسٹرکچر سٹینڈرڈائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکول’ ہسپتال’ بس سٹاپ اور دیگر عمارتوں کے ڈیزائن کی سٹینڈرڈائزیشن کی جائے گی،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ”ون پنجاب ون سٹینڈرڈ” کی پالیسی اپنانے کی منظوری صوبہ کے عوام کیلئے انقلابی اقدام ہے اس سے پنجاب کے ہر شہر کو دلکش اور خوبصورت بنانے کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گا اور صوبہ بھر کے عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں گے قبل ازیں طویل عرصہ سے صوبے کے پسماندہ علاقوں کے رہنے والے یہ شکوہ کرتے نظر آتے تھے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ترقی دیکر اسے خوبصورت بنانے پر خطیر رقوم خرچ کی جا رہی ہیں مگر صوبہ کے دیگر شہروں کی خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے میں دلچسپی نہیں لی جا رہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب نے کم ترقی یافتہ اضلاع میں بیوٹیفکیشن کا اعلان کر کے ان کی محرومیوں کو دور کرنے کی ابتدا کر دی ہے اور پنجاب میں ”ون پنجاب ون سٹینڈرڈ” پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد صوبہ کے تمام اضلاع کو دلکش اور خوبصورت شہروں میں تبدیل کرنا ہے جو بڑی کامیابی ہو گی اس سے پہلے پنجاب کے 5شہروں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے چنا گیا تھا ان شہروں میں لاہور’ فیصل آباد’ راولپنڈی’ گوجرانوالہ’ ملتان شامل ہیں لاہور میں تو ترقیاتی کام تسلسل سے جاری ہیں ملتان میں میٹروبس چلائی گئی راولپنڈی میں بھی میٹرو رواں دواں ہے مگر دو شہر فیصل آباد اور گوجرانوالہ صرف اعلان کی حد تک رہ گئے اور دونوں شہروں میں میٹروبس منصوبہ تاحال صرف کاغذوں تک محدود ہے فیصل آباد میں بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کام جاری سڑکیں تعمیر وبحالی کے کام شروع ہیں الیکٹرونک بسیں چل رہی ہیں میٹروبس منصوبہ کے آغاز کی بازگشت کئی بار سنی گئی مگر تاحال اس منصوبہ کی گرائونڈ بریکنگ نہ ہو سکی آٹھ بازاروں کو جدید بنانے پر کام جاری ہے ابھی تک اس اہم ترین صنعتی شہر میں پارکنگ کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو سکا۔ سائٹس کی نشاندہی کی گئی چنیوٹ بازار کے باہر پارکنگ پلازہ کے لیے کام کا آغاز ہوا مگر ادھورا چھوڑ دیا گیا جس کے باعث شہریوں کو پارکنگ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پنجاب حکومت کو اس اہم ترقیاتی کام پر بھی توجہ دینی چاہیے اور شہر کے مرکز میں جن پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ان کو تعمیر کرنے کا حکم جاری کرنا چاہیے علاوہ ازیں شہر میں نکاسی وفراہمی آب کا مسئلہ بھی موجود ہے جبکہ شہری آبادیوں میں انڈسٹریز موجود ہیں جن کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ضرورت ہے فیصل آباد اہم شہر ہے مگر اس کی اہمیت کے پیش نظر یہاں ترقیاتی کاموں کو ترجیح نہیں دی جا رہی ٹریفک کے رش کے باعث اہم شاہراہوں پر اوورہیڈبریج اورانڈرپاسز کی ضرورت ہے اس مسئلہ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبہ کے تمام اضلاع کی دلکش اور خوبصورت بنانے کے عزم کی تعریف کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ”ون پنجاب ون سٹینڈرڈ” منصوبہ کو بلاتاخیر شروع کیا جائے اور صوبہ کے تمام اضلاع میں اس اہم منصوبہ کے ثمرات پہنچائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں