افغانستان کو فیصلہ کرنا ہے دہشتگردوں کیساتھ ہے یا امن کے ،احسن اقبال

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ افغانستان کیلئے پاکستان نے قربانیاں دیں، 40لاکھ مہاجرین کو پناہ دی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلامی بھائی چارہ کے تحت قربانیاں دیں، ہماری معیشت تباہ ہوئی، ہماری امید تھی کہ افغانستان کی طرف سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آئے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان سے ہمارے شہریوں، مساجد اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنایا گیا، افغانستان بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والی تنظیموں کیلئے بھی آماجگاہ بنا۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہے یا امن کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں