معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،1بھائی قتل،دوسراشدید زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک بھائی کو قتل دوسرے کو زخمی کر دیا،وقوعہ چک نمبر 65 گ ب میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 65 گ ب میں معمولی تلخ کلامی پر رانا مظفر ساکن 106 گ ب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے حسنین اور وسیم پسران کلیم کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی ہونیوالے دونوں بھائیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وسیم جانبر نہ ہو سکا اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے قتل کی لزرہ خیز واردات سے گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں