غلہ منڈی کے آڑھتی بھائیوں کا تاجر کیساتھ سوا کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلہ منڈی کے آڑھتی بھائیوں کا مقامی تاجر کیساتھ سوا کروڑ کا فراڈ سامنے آ گیا، بھاری مالیت کی دالیں خرید کر بدلے میں چیک دیئے جوکہ بوگس نکلے، فیکٹری ایریا پولیس نے متاثرہ تاجر علی اویس کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان بھائیوں احسن وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ کے تاجر علی اویس کا کہنا ہے کہ وہ دالوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے اور غلہ منڈی میں دو تاجر بھائیوں احسن وغیرہ کے اس کے پرانے مراسم تھے اور وہ ان سے مختلف اوقات میں دالیں لیتے رہے۔ بعدازاں حساب کتاب کرنے پر ان کے ذمہ سوا کروڑ کے قریب رقم ہوئی تو اس نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ ملزمان نے لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں