ٹیکس وصولی سے متعلق تجاویز پر غور

کراچی (بیوروچیف)حکومت سندھ نے جی ایس ٹیکی وصولی سے متعلق اعداد و شمار قومی مالیاتی کمیشن کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ٹیکس جمع کرنے کی صلاحیت زیادہ ہے تاہم ایف بی آر اس سے بہت کم وصولی کرپاتا ہے۔سندھ حکومت کے مطابق ملک میں اشیاء کی مجموعی مالیت تقریبا 640کھرب روپے ہے اور 18 جی ایس ٹی کے مطابق محصولات 160کھرب روپے تک بن سکتے ہیں لیکن حقیقت میں ایف بی آر بہت کم وصولی کر رہا ہے۔سندھ حکومت اس بنیاد پر وفاق سے مطالبہ کر رہی ہے کہ جی ایس ٹی کی وصولی صوبوں کے سپرد کی جائے تاکہ صوبے خود بہتر ریونیو حاصل کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں