قتل کے الزام میں نوجوان گرفتار

ماموں کانجن(نامہ نگار )نواب شاہ سندھ کی پولیس نے ماموں کانجن سے ایک نوجوان کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔تھانہ بی سیکشن نواب شاہ کے اے ایس آئی گل محمد نے نفری کے ہمراہ ماموں کانجن پہنچ کر بنگلہ چوک کے رہائشی بلال حیدر کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے مطابق بلال حیدر انہیں قتل کے مقدمہ نمبر259/025میں انہیں مطلوب تھا جبکہ پکڑے ملزم اور اسکے لواحقین کے مطابق انکے مخالفین نے سندھ میں من گھڑت اور جھوٹا مقدمہ درج کراکے زیادتی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں