بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا مقدمہ

اسلام آباد (بیوروچیف) سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر 10ارب روپے ہرجانے کے مقدمے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حقِ دفاع ختم کیے جانے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ۔جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 مارچ کو سماعت کرے گا،جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی اس بنچ کا حصہ ہونگے۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر ٹرائل روکتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو نوٹس جاری کیا تھا،ٹرائل کورٹ نے بیان حلفی جمع نہ کرانے پر بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کر دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں