بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی بی’ این آئی یو اقبال ڈویژن کے انچارج منصور صادق نے عملہ کے ہمراہ محلہ غریب آباد میں کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش غلام مصطفی کو گرفتار کر کے 12کلو چرس برآمد’ مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ فیکٹری ایریا کے علاقہ محلہ غریب آباد میں بڑی تعداد میں منشیات فروشت ہوتی ہیں جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر گھر کی بیٹھک میں بیٹھے بدنام زمانہ منشیات فروش غلام مصطفی ولد محمد ارشد کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 12کلو گرام چرس برآمد کی تو اس سے انکشاف کیا کہ وہ خاکسار پٹھان ولد نیک محمد سکنہ 279 رب سے چرس لیکر فروخت کرتا ہے۔ جس پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں