سحری کے وقت زہریلا کھانا کھانے سے ٹک ٹاکر چل بسی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خودکشی یا طبعی موت؟ منصورآباد میں سحری کے وقت زہریلا کھانا کھانے سے ٹک ٹاکر زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی’ منصورآباد کی مشہور ٹک ٹاکر 24سالہ فائزہ دختر غلام محی الدین نے صبح سحری کے وقت پائے وغیرہ کھائے تو جس کے فوری بعد اس کی طبیعت خراب ہو گئی، قے وغیرہ آنے سے اہل خانہ نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اصل حقائق کا پتہ چلانے کیلئے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق واضح ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں