ویٹرنری ہسپتالوںمیں مویشی پاک حضرات کی طرح سے راہنمائی کی جائے،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال 217رب کیٹل کالونی،سول ویٹرنری ہسپتال 220رب جج والا،سول ویٹرنری ہسپتال30ج ب ، سول ویٹرنری ڈسپنسری56ج ب، سول ویٹرنری ڈسپنسری 57ج ب اور سول ویٹرنری ڈسپنسر ی 54ج ب کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران او پی ڈی سروسز، تحصیل سطح پر الٹراسائونڈسہولت،ادویات کے سٹاک رجسٹرز، ویکسینیشن ریکارڈ، کولڈ چین مینجمنٹ اور ویٹرنری ہسپتالوں کی مجموعی صفائی کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔انہوں نے عملے کی حاضری اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بھی چیک کیا گیا تاکہ محکمانہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے ریکارڈ کی درست اور مکمل تکمیل، جاری ویکسینیشن مہم کی بروقت تکمیل، 9211 پر ریئل ٹائم ڈیٹا اپ لوڈنگ، ایگزاٹک اور مقامی سیمن کے مثر استعمال اور مویشی پال حضرات کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے سروس ڈیلیوری اور عوامی سہولت میں مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔یہ دورہ محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد کے شفافیت، مثر نگرانی اور جانوروں کی صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں