کمشنر سرگودھا ڈویژن کا تحصیل سلانوالی کا تفصیلی دورہ

سرگودھا (بیورو چیف)کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی نے تحصیل سلانوالی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔کمشنر سرگودھا نے مقامی ایم پی اے رانا منور غوث کے ہمراہ محکمہ ہائی وے اور لوکل گورنمنٹ کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اور جاری منصوبوں پر کام کی رفتار، معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔کمشنر نے سستا رمضان بازار کا بھی دورہ کیا جہاں اشیائے خوردونوش کی دستیابی، قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے خریداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور مقررہ قیمت سیزائد نرخوں پر اور غیر معیاری سبزیوں کی فروخت پر انچارج رمضان بازار کی سرزنش کی اورفوری طور پر سبزی فروش کو جرمانہ کرنے اور وہاں سے ہٹانیکا حکم دیا اور کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہر اور گردونواح میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ کمشنر نے تحصیل آفس سلانوالی کا معائنہ کیا، مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر نہ کی جائے اور میرٹ و شفافیت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں