مرزا شہزاد کے بھائی مرشد طارق اسلم(مرحوم)کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فرنیچر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری پیارے بھائی مرزا شہزاداحمد کے بھائی مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری مرشد طارق اسلم مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ان کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا’ نماز جنازہ اور دعائیہ تقریب میں شہر بھر کی دینی’ سیاسی’ سماجی’ مذہنی’ صحافی’ قانون دان اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات حاجی محمد اکرم انصاری سابق ایم این اے’ نیوزایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک’ سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام’ مسلم لیگ (ن) پی پی 117 کے ٹکٹ ہولڈر خواجہ رضوان’ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر رانا محمد سکندراعظم خاں’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ بین المذاہب امن کمیٹی کے سرپرست مختار احمد’ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سٹی جنرل سیکرٹری عاطف کسانہ’ سابق چیئرمینز مرزا محمد اشرف مغل’ رانا ایوب منج’ حاجی ہدایت علی انصاری’ شیخ خالد لاڈا’ شفیق انصاری’ میاں کاشف پاشا’ میاں ضیاء الحق ساجد’ مرکزی کلاتھ بورڈ فیصل آباد کے صدر الحاج نصیر یوسف وہرہ’ رانا محمد عابد’ رانا وقاص’ عاصم خان’ منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد’ صاحبزادہ عرفان جاوید’ محمد آصف’ حاجی محمد شعیب رضوی’ مولانا ماجد علی’ سید علی عباس’ رانا غلام مصطفی’ محمد رئیس’ رانا آصف ارشد’ پیر ولی’ ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس محمد علی’ حاجی انور ‘ بیرسٹر اسد عباس انصاری کے علاوہ شہربھر کی معزز شخصیات نے شرکت کی’ تقریب کے شرکاء نے مرحوم مرشد طارق اسلم کی دینی’ ملی’ سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرشد طارق اسلم نے ساری زندگی لوگوں کے دلوں کو ملانے میں گزاری’ وہ سچے عاشق رسولۖ تھے’ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس شخص نے آخرت کو اپنا لیا اور دنیاوی زندگی کو سنوار لیا وہ یقینا فلاح پائے گا اور آخرت میں اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے گا’ شرکاء تقریب نے کہا کہ ہم سب ان کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں’ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں’ اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے’اس موقع پر مرحوم مرشد طارق اسلم کے بھائی فرنیچر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری پیارے بھائی مرزا شہزاداحمد نے جنازے اور دعائیہ تقریب میں آنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مرحوم مرشد طارق اسلم میرا بازو تھا جو آج نہیں رہا’ ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے’ ان کے جانے سے جو خلاء ہماری زندگیوں میں آیا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکے گا’ یہ اللہ کی رضا ہے ہم اس پر راضی ہیں’ موت کا ذائقہ ہرذی شعور نے چکھنا ہے اس سے کوئی انکار نہیں ہے’ میں ان تمام شخصیات کا جو دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی رہیں اور ہماری غمگساری کی ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں’ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم مرشد طارق اسلم کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں