منافع کالالچ دیکر4شہریوں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 4شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے، منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے، سمندری کے رہائشی عبدالرحمن نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم انصر نے کاروبار کا جھانسہ دیکر79لاکھ کی رقم حاصل کر کے حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی جبکہ مرید والا پولیس کو درخواست گزار شہری اویس کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم زین نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر44لاکھ کی رقم ہڑپ کر لی، جبکہ کوتوالی پولیس کو متاثرہ شہری عامر شہزاد نے بتایا کہ ملزم محبوب نے 16لاکھ کا مال لیکر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا علاوہ ازیں مدینہ ٹائون آفیسر کالونی کے وسیم نے پولیس کو بتایا کہ ملزم خاور نے کاروبار کیلئے ساڑھے بارہ لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں