مقدمہ قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید،2لاکھ روپے جرمانہ

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو عدالت نے عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں درج قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائو مبشر حسن نے ملزم جواد یعقوب کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے ایک سال قبل سابقہ رنجش کی بنا پر ثناء اللہ نامی شہری کو زہریلے کیپسول کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ وقوعہ کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے مضبوط شہادتیں اور ناقابلِ تردید ثبوت پیش کیے، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں