افغانستان سے دہشت گردی کو ختم ہونا چاہیے

پشاور(بیوروچیف)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبے کے اخبارات کے چیف ایڈیٹرز، ایڈیٹرز اور بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں گورنر ہاؤس پشاور میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا. افطار ڈنر میں صوبائی اور علاقائی صورتحال سمیت موجود پاک افغان سرحدی صورتحال اور ایران پر حملہ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ میں امن کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی، افغانستان سے دہشتگردی کے واقعات کو بالکل ختم کرنے کی اب ضرورت ہے، پاکستان کبھی نہیں چاہتا کہ جنگ ہو لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، افغان حکومت کو بار بار کہا کہ آپکی سرزمین بھارت اور اسرائیل پاکستان کیخلاف استعمال کر ہا ہے لیکن افغان حکومت نے مثبت ردعمل نہیں دیا اسلام آباد سمیت صوبہ بھر میں دھماکوں میں ملوث افغانستان میں چھپے دہشتگردوں کیخلاف پاکستان نے آپریشن کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں