FBRکا ریونیو شارٹ فال430ارب تک پہنچ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کا رواں مالی سال 2025-26کے پہلے 8ماہ(جولائی تا فروری)کے دوران ریونیو شارٹ فال 430 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگیاہے اور صرف فروری میں ہی 85ارب روپے کا ریونیوشارٹ فال ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کے بڑھتے ہوئے ریونیو شارٹ فال کے باعث وفاقی حکومت کی مالی صورت حال پر دبا میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ایف بی آر کو رواں مالی سال 2025-26کے پہلے 8ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 430ارب روپے کے نمایاں شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق فروری میں سپر ٹیکس کی وصولیوں اور غیر معمولی انفورسمنٹ اقدامات کے باوجود محصولات میں خاطر خواہ بہتری نہیں آسکی ہے۔مزید بتایا گیا کہ ایف بی آر نے جولائی تا فروری مجموعی طور پر 8,120ارب روپے جمع کیے جبکہ اس مدت کیلئے مقررہ ہدف 8,550ارب روپے تھا، یوں محصولات ہدف سے خاصی کم رہیں۔ایف بی آر کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026میں عبوری طور پر 944ارب روپے وصول کیے گئے ہیں جبکہ اس ماہ کا ہدف ایک ہزار 29ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، اس طرح صرف فروری میں ہی 85ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا جو حکومتی مالی اہداف کے حصول کے لیے ایک تشویش ناک اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں