سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنیکا حکم

لاہور(بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا دورہ کیا ۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیااورعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیاـصوبائی وزیر نے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ میں تمام بنیادی سہولیات کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائےـصوبائی وزیر نے ایمرجنسی میں کارڈیک مانیٹر اور پلس اوکسی میٹر کی دستیابی چیک کی ـ خواجہ عمران نذیر کی ڈیوٹی روسٹر پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ـڈاکٹروں کی ہسپتال میں 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنایا جائےـانہوںنے کہا کہ کسی بھی ہسپتال کی کارکردگی اس کی رات کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے جانچی جاتی ہےـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں