ڈکیتی،چوری کی مزید56وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا، آج پھر مزید 56 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ آبادی کرم دین کی نسرین اختر کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے شان علی کی بیٹی(ک) کو نامعلوم،صدر کے علاقہ225ر۔ب کے یعقو ب کی بیٹی(ن) سودا سلف لینے دکان پر گئی واپس نہ آئی، جڑانوالہ روڈ محلہ انور آباد کے عبدالستار کی اہلیہ(ز) کو نامعلوم اور سمندری کے علاقہ شوکت آباد کے جان محمد کی بیٹی(م) کو ملزمان نعیم وغیرہ نے اغوا کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ طارق آباد گلی نمبر8کے قریب اسد علی سے جھپٹا مار کر فون، لاری اڈا کے قریب غلام رسول سے نقدی و فون، بکر منڈی چوک کے قریب عمر فاروق کی دکان سے سامان چوری، بوہڑ چوک میں عمر کے گودام سے قیمتی سامان چوری، سلطان ٹائون کے ہارون شاہد سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 217ر۔ب کی نسیم بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، رضا آباد کے علی رضا سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا گیا، گٹ والا پارک کے قریب رابعہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، ڈی گرائونڈ سے یاسر سے نقدی وفون، عبداللہ پور کے قریب شاہد منظور سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، دھوبی پارک کے اسلم انجم سے نقدی وفون، کوہ نور چوک میں سعد سے فون چھین لیا، سوساں روڈ پر حسان سے نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ پر عمر خالد سے نقدی اور فون چھین لیا، شیراز پارک کے قریب اکرم سے98ہزار وفون، روضہ پارک کی کرن کے گھر لاکھوں کا سامان چوری، کینال روڈ پر سلیم محمود سے نقدی وفون، محلہ حیدر آباد کے مبشر سے فون، باگیوال روڈ پر اکرم کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، بھائی والا کے مدثر حسین سے 12ہزار وفون، باوا چک کے قریب علی حیدر سے نقدی وفون، نیشنل کالونی جڑانوالہ سے ےٰسین کی شاپ کا صفایا کر دیا گیا، 161ر۔ب میں مزمل عباس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، 160ر۔ب کے شاہد سے ڈیڑھ لاکھ، نقدی وطلائی گھڑی، 137ر۔ب کے حسنین کے گھر سے سولر پینل چوری، 151ج ب میں عثمان کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات، نقدی وفون، ڈینگا پھاٹک کے قریب تجمل حسین سے 50ہزار وفون، 79ج ب کے امجد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، بڑے قبرستان کے قریب عامر سہیل سے فون، انار کلی بازار سمن آباد سے علی حسن سے نقدی وفون، 225ر۔ب کے طیب سے ڈیڑھ لاکھ، 225ر۔ب کے افتخار الحسن کے ڈیرہ سے سامان چوری، یاسین آباد سے سمیرا اشرف سے 30ہزار وفون، میاں کالونی کے عباس سے نقدی وفون، علامہ اقبال کالونی کے مشتاق سے10ہزار وفون، 5نمبر سٹاپ سے عاصم علی سے موٹر سائیکل چھین لی، پاکستانی چوک کے قریب خلیل سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 119گ ب کے نعمان سے40ہزار و فون، اواگت کے قریب ناہید کے گودام سے سامان چوری،36گ ب کے اعظم سے 10ہزار، 91گ ب کے خاقان سے 16ہزار وفون، 657گ ب کے ساجد سے 35ہزار وفون، 107ر۔ب کے شہباز کے گھر سے سامان چوری، 97ر۔ب کے عبدالرحمان سے موٹر سائیکل چھین لی، قصبہ ماموں کانجن کے اسد کا گھر لوٹ لیا، محلہ اسلام آباد کے انس سے28ہزار و فون، نئی سمندری کے شکیل سے نقدی وفون، 445گ ب کے عبدالسلام کے ڈیرہ سے سامان چوری، 197گ ب کے عیدہ خان کے ڈیرہ سے نقدی وفون اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے اسامہ، کوہ نور سٹی سے عظیم رضا، عبداللہ پور کے سرفراز احمد، الائیڈ ٹو کے محمد سعید، 251ر۔ب کے امتیاز، دکن پارک سے علی حسن، سر سید ٹائون سے عدیل، ایوب کالونی کے علی عثمان، 264ر۔ب کے فیاض، اشرف آباد کے شہزاد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں