فرض شناسی اور عوامی خدمت محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہے،سہیل اختر سکھیرا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے ڈی ایس پی اشتیاق رسول کی سروس سے ریٹائر منٹ پر الوداعی تقریب۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے ڈی ایس پی اشتیاق رسول کی سروس سے ریٹائر منٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر،ایس ایس پی آر آئی بی میاں محمد اکمل،ایس پی لیگل محمد اشرف،اے ڈی آئی جی حبیب خان، ٹائون ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ریجنل آفس فیصل آباد میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈی ایس پی اشتیاق رسول 60سال عمر پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے ریٹائر ہوگئے۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی اشتیاق رسول کی طویل، شاندار اور مثالی محکمانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اشتیاق رسول نے دیانتداری، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے فرائض سرانجام دیے۔فرض شناسی، ایمانداری اور عوامی خدمت ہی محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہے۔ دیانتداری اور فرض شناسی سے سروس مکمل کرنا قابل ستائش ہے۔ آر پی اوفیصل آبادنے ڈی ایس پی اشتیاق رسول کو یادگاری شیلڈ اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے لیے ڈی ایس پی اشتیاق رسول کی خدمات کو سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گااور ڈی ایس پی اشتیاق رسول کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی خصوصی ہدایت پر آرپی او آفس کے پورے دفتری سٹاف نے ڈی ایس پی اشتیاق رسول کو مکمل اعزازواکرام کیساتھ دفتر سے رخصت کیا۔ دفتری سٹاف کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گل پاشی بھی کی گئی۔ ڈی ایس پی اشتیاق رسول کو پولیس ایگزیکٹو وہیکل اور ڈولفن اسکواڈ فیصل آباد کی ٹیم دفتر سے انکی رہائش گاہ تک رخصت کرنے کیلئے انکے ساتھ موجود رہے۔ڈی ایس پی اشتیاق رسول نے ساتھی افسران کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی کامیابیوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں