پاکستانی قوم امن پسند اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے افغانستان کے خلاف کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی بہادر افواج نے حملے کا بھرپوراور کامیاب جواب دیا ہے- افغان طالبان رجیم بھارت کی ٹیم بن چکی ہے پاک فوج نے بھارت اوراسکی پراکسیز کوایک بار پھر دھو ک چٹائی اورافغان طالبان کی جار حیت کامنہ توڑ جواب دیا ہے-ان کاکہناتھاکہ پاکستانی قوم امن پسند اور بات چیت پریقین رکھتی ہے تاہم امن کی خواہش کو کمزوری سمجھاگیاتو منہ توڑ جواب دیاجائے گیا-انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا بھرپورجواب دے رہاہے- پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی-افغان طالبان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں