ڈکیتی،راہزنی کی18وارداتوںمیں ملوث3رکنی مدثر عرف مدی گینگ گرفتار،لوٹا مال برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے ڈکیتی راہز نی کی 18وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ 3رکنی مدثر عرف مدی گینگ کو گرفتار کرکے دوران تفتیش شہریوں سے لوٹا و چھیننے گیا 50لاکھ روپے مالیت کا مال و زر برآمد کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق آر پی او سہیل اختر سکھیرا، سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس پی ٹان جڑانوالہ حافظ امتیاز نے ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ کو ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال کی سربراہی میں 2 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے ٹیموں کے ہمراہ شب و روز کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی مدثر عرف مدی گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈکیت گینگ کے ارکان مدثر عرف مدی ساکن 74 ر-ب،ذیشان ولد افتخار ساکن 76 ر-ب،بنیامین ساکن 211 ر-ب سے دوران تفتیش شہریوں سے لوٹا و چھیننا گیا مال و زر برآمد کر لیا ہے ایس ایچ او انسپکٹر ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈکیت گینگ سے 41 لاکھ روپے نقدی،موبائل فون،3 عدد موٹر سائیکلز،2 عدد پسٹل بھی قبضہ میں لئے ہیں پولیس کے مطابق پکڑا جانیوالا ڈکیت گینگ ڈکیتی راہزنی کی 18 وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا اور انکی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن چکی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے علاقہ میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں