پھوپھا نے بیوی کی بھتیجی کو گلا دبا کر مار ڈالا،نعش کمرے میں لٹکا کر خودکشی کا ڈرامیہ رچایا

گوجرہ (نامہ نگار) پھوپھا نے بیوی کی بھتیجی کو گلہ دبا کر اور تکیہ منہ پر رکھ کر قتل کر دیا اور نعش کمرے میں لٹکا کر خودکشی کا ڈرا مہ رچا یا۔ واضح رہے کہ کچا گوجرہ کے ناصر مسیح نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکا بہنوئی عرفا ن مسیح اسکی سترہ سا لہ بیٹی مسکا ن بی بی کو اپنے ہمراہ چک نمبر 306 ج ب بوتا لہ لے گیا اور کہا کہ وہ اسکے سا تھ شادی کرکے جس نے انکار کیا تو اس نے زبر دستی اسکا گلہ دبا یا اور منہ پر سرہا نہ رکھ کر اسکی سا نسیں بند کرد یں اور بعد ازا ں ڈوپٹہ گلے میں ڈا ل کر کمرے کے گارڈر سے لٹکا دیا اور شور مچا دیاکہ مسکا ن نے خودکشی کر لی ہے اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ ماررٹم کروا نے کے بعد ورثا کے حوا لے کردی ہے اور ملزم کی تلا ش میں چھا پے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں