شورکوٹ چھاؤنی میں بغیر لائسنس رکشہ ڈرائیورز کی بھرمار،حادثات معمول بن گئے

شورکوٹ چھاؤنی(نامہ نگار)نابالغ اور بغیر لائسنس کے رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار حادثات معمول بن گئے۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی میں نابالغ اور تیز رفتار رکشے ڈرائیور گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو اپنا شکار بنانے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں ٹریفک پولیس حسب معمول کہیں نظر نہیں آتی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آنیوالے محمد آصف بھی آج رکشہ ڈرائیور کا شکار ہو کر اپنی گاڑی کا نقصان کروا بیٹھا ۔پیچھلے دنوں نامعلوم رکشہ ڈرائیورایک عورت کی تین جگہ سے ٹانگ توڑ کر فرار ہو گیا۔رہگییروں کا کہنا تھا کہ گاڑی والے کا کوئی قصور نہیں روڑ خالی تھا رکشہ ہی دوسری سائڈ سے گاڑی میں لگا۔ ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ چھاؤنی سے گزارش ہے کہ ایسے جان لیوا رکشہ ڈرائیوروں کا صدباب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں