سوگودھا ڈویژن میں نگہبان رمضان کارڈ پروگرام کے تحت مستحقین میں کارڈز کی تقسیم

سردگودھا (بیورو چیف) سرگودھا ڈویژن میں نگہبان رمضان کارڈ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں کارڈز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 99 ہزار 414 مستحقین کی نشاندہی کی گئی اور ایک لاکھ 35 ہزار 164 کارڈز متعلقہ اضلاع کو موصول ہو چکے ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 17 ہزار 896 کارڈز مستحقین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس طرح مجموعی شرح تقسیم 87 فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا میں 83 ہزار 879 مستحقین میں سے 55 ہزار 303 کارڈز موصول ہوئے، جن میں سے 49 ہزار 991 کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں، شرح تقسیم 90 فیصد رہی۔ضلع خوشاب میں 27 ہزار 851 مستحقین کے لیے 19 ہزار 523 کارڈز موصول ہوئے، جن میں سے15 ہزار621 کارڈز تقسیم ہوئے ۔ شرح تقسیم 80 فیصد رہی۔ضلع میانوالی میں 37 ہزار 780 مستحقین کی نشاندھی ہوئی 27 ہزار 251 کارڈز موصول ہوئے، جن میں سے 22 ہزار 273 کارڈز تقسیم کیے گئے۔شرح تقسیم82 فیصد رہی جبکہ ضلع بھکر 49 ہزار 904 مستحقین کے لیے 33 ہزار 87 کارڈز موصول ہوئے، جن میں سے 30 ہزار 11 کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ شرح تقسیم 91 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں