پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے

چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موو منٹ پاکستان، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے افغان جار حیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دیا ہے۔انہو ں نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ بیرونی ایجنڈوں کو ترک کرے اور دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔ رمضان المبار ک کے مقد س مہینے میں پاکستان کی چوکیوں پر حملہ اور باجوڑ میں مسجد کی بے حرمتی نہا یت افسوسناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔ پاکستان پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کسی فرد یا گروہ کو سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ جو کوئی بھی پاکستان کی سا لمیت کو چیلنج کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں