عوام گاڑیوں اور بسوں کی بجائے ٹرین میں سفر کو ترجیح دیں

لاہور (بیوروچیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور لاہور سے راولپنڈی تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر عملے اور انتظامیہ نے گورنر کا پرجوش استقبال کیا اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور وقت کے ساتھ ٹرین کے سفر کو جدید تقاضوں کے مطابق آرام دہ اور معیاری بنایا گیا ہے۔سردار سلیم حیدر خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں اور بسوں کی بجائے ٹرین میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ اس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل اور حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں