ساہیوال میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

ساہیوال(بیورو چیف ) ڈاکو اسلحہ کے زور پر دوکاندار، بینک ملازمین، ڈ لیوری بوائے اور بیوپاری سے چار لاکھ59 ہزار 800 روپے نقدی ،چھ موبائل موٹرسائیکل لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر گرلز کالج روڈ پر منان احمد دوکاندار سے 60 ہزار روپے نقد ی ۔ہڑپہ اسٹیشن پر محمد اویس ناصر کشف فاؤنڈیشن بینک ملازم اور اس کی ساتھی ملازمہ شازیہ پروین موٹرسائیکل سوار جب گھر جا رہے تھے تو چار موبائل اور ایک لاکھ 87ہزار 300 روپے کی نقدی ۔ ہڑپہ اسٹیشن پرابرار حسین ڈلیوری بو ائے سے ڈھائی ہزار روپے نقدی۔ چک108بارہ ایل کے قریب اوورسیز پاکستانی احمد شہباز سے موٹرسائیکل نمبر 6746وی آر ایل مالیت دو لاکھ روپے ۔ چک 31گیارہ ایل کے قریب یاسر سعید بیوپاری سے زبردستی نقدی10 ہزارروپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں