لاہور(سپورٹس نیوز)سپورٹس بورڈ پنجاب کے وائس چیئرمین سلمان ملک کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ایچ آر کمیٹی نے تقرریوں کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او ادریس حیدر خواجہ اور سیکرٹری وقار نے اجلاس میں شرکت کی۔ وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین ایچ آر کسی بھی ادارے کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،سپورٹس بورڈ میں تقرریوں کے لیے شفاف اور مؤثر حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔




