وزیراعظم کا دورہ روس موخر

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ علاقائی و داخلی صورتحال کے پیش نظر مشاورت کے بعد دورہ روس مؤخر کردیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کا دور ہ روس دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل مگر موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دورہ مؤخر کیا گیا ہے۔ دورے کی نئی تاریخ کا فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں