وین اوررکشہ میں تصادم، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

گوجرہ (نامہ نگار)وین اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور جا ں بحق ،وین ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 276 ج ب کا فضل محمد اپنے رکشہ پر سوار نوا ں لا ہور کی طرف جارہا تھا کہ جھنگ روڈ پر سا منے سے آ نے وا لی پک اپ وین نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور فضل محمد اور چک نمبر257 ر ب کا وقار سعید شدید زخمی ہوگئے جبکہ فضل محمد شدید زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا زخمی وقار سعید کو رورل ہیلتھ سنٹر نوا ں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے نوا ن لاہور پو لیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی ہے اور رکشہ ویگن قبضہ میں لے کر تفتیش کا آ غاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں