مشتعل افراد نے گولیاں مار کر نوجوان کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کھرڑیا نو ا لہ کے علاقہ 210 رب میں لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوا ن کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 265 رب کے رہائشی قاسم ولد شوکت’ بلال ولد ارشد’ خالد ولد صادق وغیرہ 210 رب میں وحید گجر کے ساتھ کسی بات پر لڑ رہے تھے کہ اسی دوران محمد عمر نے وہاں سے گزرتے ہوئے ان کو لڑائی جھگڑا کرنے سے منع کیا تو ملزمان قاسم وغیرہ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے محمد عمر ولد اشتیاق بری طرح زخمی ہو گیا تو ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تاہم پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں