سمن آباد میں ڈویژنل ماڈل کالج کی عمارت تکمیل کے آخری میں پہنچ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے علمی ترقی کے مشن کے تحت پبلک سکولوں کے نیٹ ورک میں توسیع کے لئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔اس ضمن میں ڈویژنل انتظامیہ کی زیرنگرانی سمن آباد میں ڈویژنل ماڈل کالج کی پرشکوہ عمارت میں تعمیراتی عمل اور تزئین وبحالی کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جہاں نئے تعلیمی سال سے باقاعدہ کلاسز شروع ہوجائیں گی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے گورنمنٹ سکول میں قائم کئے جانے والے ڈی ایم سی کے کلاس رومز سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور جاری کاموں کو شفاف انداز میں بلاتاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شدید عوامی مطالبات پر ڈویژنل پبلک سکول وکالجز کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے اور سمن آباد میں ڈی ایم سی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں کم ازکم ایک ایک پبلک سکول کا قیام ناگزیر ہے جس کے لئے کوششیں بروئے کارلائی جارہی ہیں۔ڈائریکٹر سکولز سیل آصف چوہان نے بتایا کہ ڈی ایم سی سمن آباد میں طالب علموں کے داخلے جاری ہیں۔پرنسپل ڈی ایم سی مرزا یاسین اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں