سید علی خامنہ ای کی شہادت ،ایران پر حملوں کیخلاف جڑانوالہ میں ریلی نکالی گئی

جڑانوالہ(نامہ نگار) شیعانِ حیدر کرار کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی مبینہ شہادت اور ایران پر حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔تفصیلات کے مطابق ریلی کا آغاز مقامی امام بارگاہ سے کیا گیا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ایران پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ریلی کی قیادت انجمن حسینیہ کے رہنماں سید تصدق حسین نقوی اور سید تطہیر شاہ نقوی نے کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔احتجاجی ریلی میں مردوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ایران کے حق میں اور حملوں کے خلاف نعرے درج تھے۔پولیس کی جانب سے ریلی کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ ریلی پرامن طور پر اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں